لکھنؤ، 5 /فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش اسمبلی انتخابات کی ہلچل کے درمیان حکمراں سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے سینئر لیڈرگورو بھاٹیہ نے آج پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفی دے دیا۔بھاٹیہ نے ٹوئٹ کرکے یہ معلومات دیں اورکہاکہ انہوں نے اپنا استعفیٰ ایس پی صدراکھلیش یادو اور پارٹی سرپرست ملائم سنگھ یادو کے پاس بھیج دیا ہے۔انہوں نے ٹوئٹ میں کہاکہ میں نے سماج وادی پارٹی کی وکیل شاخ کے قومی صدر سمیت تمام عہدوں سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے، میں نے اپنا استعفیٰ نیتا جی(ملائم)اوراکھلیش یادو جی کو بھیج دیا ہے۔حالانکہ بھاٹیہ نے استعفیٰ کی کوئی وجہ نہیں بتائی، لیکن مانا جا رہا ہے کہ وہ پارٹی قیادت کی پالیسیوں سے خفا تھے۔